99 سالہ حاملہ عورت

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 جولائی 2015 23:14

99 سالہ حاملہ عورت

بوگنوریگس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جولائی۔2015ء)ایک عورت کو ہسپتال سے ایک خط ملا جس میں اسے بتایا گیا کہ وہ حاملہ ہے، تاہم ڈورس ایلنگ کو یقین تھا کہ یہ ہسپتال والوں کی غلطی ہے، کیونکہ وہ 100 سال کی ہونے والی ہے۔ 99 سالہ ڈورس یہ پڑھ کر حیران رہ گئی، جس میں ہسپتال کے ڈاکٹر نے اسے ہسپتال میں پیشاب کا نمونہ لانے کو کہا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس خط میں اس کی تاریخ پیدائش بھی بالکل درست لکھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈورس کے تین بچے ہیں، جو اب ریٹائرڈ ہوکر پنشن وصول کر رہے ہیں۔ پورٹ ماؤتھ ہوسپیٹل این ایچ ایس ٹرسٹ نے ڈورس اور اس کے خاندان والوں سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ یہ سب انتظامی غلطی کی وجہ ہوا ہے۔ ڈورس کا تعلق بوگنور ریگس، ویسٹ سوسکس سے ہے۔ اس نے کہا کہ میں 100 سال کی ہونے والی ہوں، میں کیسے امید سے ہو سکتی ہوں؟ اس نے کہا کہ میرے تین بچے اور 20 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہیں۔اس نے کہا کہ میرا آخری بچہ 70 سال پہلے پیدا ہوا تھا۔ ڈورس کے 76 سالہ بیٹے نے بتایا کہ ہسپتال کی رپورٹ کے باعث ان کے گھر میں اس کی ماں سمیت ہر کسی کو بہت ہنسی آ رہی ہے۔