Live Updates

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق عمران خان کے الزامات دکھانے پر بھڑک پڑے،میڈیا کو دہشتگرد قرار دیکر پروگرام سے چلے

جمعرات 23 جولائی 2015 23:27

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق عمران خان کے الزامات دکھانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق عمران خان کے الزامات دکھانے پر بھڑک اٹھے اور میڈیا کو دہشتگرد قرار دیکر اینکر سے الجھ کر پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں نعیم الحق گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران عمران خان کے سابقہ لگائے گئے الزامات سکرین پر دکھائے گئے جسے دیکھ کر نعیم الحق آگ بگولہ ہوگئے اور کہا کہ میڈیا دہشتگردی پھیلا رہا ہے ، یہ دہشتگردی بند کرے ، یہ ہمیں آپس میں لڑا رہا ہے جس کے بعد وہ مائیک چھوڑ کر پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات