امریکی مارک سیگل بینظیر بھٹو قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کی حامی بھر لی ، ابھی تک مارک سیگل سے میبینہ طورپرکسی نے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی، عدالت نے وزرات خارجہ سے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے زریعے بیان لینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 23 جولائی 2015 23:42

امریکی مارک سیگل بینظیر بھٹو قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کی حامی بھر ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی۔2015ء) ا مریکی صحافی مارک سیگل نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے پرحامی بھر لی ،اطلاع ہے کہ ابھی تک مارک سیگل سے میبینہ طورپرکسی نے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی ،جب کہ عدالت نے وزرات خارجہ سے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے زریعے بیان لینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب کے روبرو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سینٹرل اڈیالہ جیل میں ہوئی ،جہاں پروکلاء اورسابق پولیس افسران سعودعزیز،خرم شہزاد سمیت ملزمان پیش ہوئے ،جہاں پرایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر نے فاضل جج کو آگاہ کیا کہ امریکن صحافی مارک سیگل بے نظیربھٹو قتل کیس کااہم گواہ ہے،جن سے میری بات ہوچکی ہے ،جس میں مارک سیگل نے ویڈیولنگ کے ذریعے اپنابیان ریکارڈ کرنے کی حامی بھرتے ہوئے کہاکہ ان سے ابھی تک بیان قلمبندکرنے سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،جس پروزارت خارجہ کے ڈائریکٹر محمدشکیب رفیق نے فاضل جج کے روبروپیش ہوکر انھیں آگاہ کیاکہ یو ایس حکام سے مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے رابطہ کیاگیا،جواب کے منتظر ہیں ،جیسے ہی پیش رفت ہوگی فاضل عدالت کوآگاہ کردیاجائے گا،فاضل جج نے مارک سیگل کے بیان سے متعلق جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ان کی رپورٹ عدالت کے روبروپیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ستائیس جولائی تک موخرکردی ۔

متعلقہ عنوان :