رینجرز کا ایم کیو ایم کے ایم این اے علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جولائی 2015 23:46

رینجرز کا ایم کیو ایم کے ایم این اے علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ، ایک ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے ایم این اے علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے ایم این اے علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپے کےدوران رینجرز اہلکار ہوٹل کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس دوران رینجرز اہلکاروں نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی عابدی کے کزن کو حراست میں لے کر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔