بھارت نے انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کیلیے دباؤ ڈالا ، رپورٹ

جمعہ 24 جولائی 2015 11:25

بھارت نے انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کیلیے دباؤ ڈالا ، رپورٹ

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ پر پاکستان سے شیڈول سیریز نہ کھیلنے کیلیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے تمام کرکٹ بورڈز پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ سیریز نہ کھیلیں جن کے نشریاتی حقوق ٹین سپورٹس کے پاس ہیں کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک باغی کرکٹ لیگ متعارف کرانے جارہا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ اکتوبر نومبر میں سیریز کا شیڈول جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی ۔ یاد رہے کہ پی سی بی کا ٹین سپورٹس کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ ہے ۔