سری لنکا کا پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان ‘ پانچ نئے کھلاڑی شامل کرلئے گئے

جمعہ 24 جولائی 2015 12:00

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔30 جولائی سے کھیلے جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے فاسٹ باوٴلر بنورا فرنینڈو، لیگ اسپنر جیفری وینڈر سے، بلے باز شیہان جے سوریا، داسن شناکا اور دننجیا ڈی سلوا کو اسکواڈ میں شامل کیا جو ابھی تک سری لنکا کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کر سکے اسکواڈ میں حیران کن طور پر دنیش چندیمل اور لہیرو تھری مانے کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسکواڈ میں ایک حیران کن شمولیت نوان کولا سیکرا کی ہے جنہیں ایک روزہ سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ‘ چمارا کاپوگیدرا بھی ٹی ٹوئنٹی دستے میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن کپیلا وجے گونا وردنے نے کہا کہ ہمیں نوجوان دستے کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے لہٰذا ہم نے اگلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 50 اوورز کے ورلڈ کو مدنظر رکھتے بتدریج تبدیلیوں کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی عالمی نمبر ایک ٹیم سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ٹی توئنٹی میچز کولمبو میں 30 جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں لاستھ ملنگا(کپتان)، تلکارتنے دلشان، کشال پریرا، کتھ روان وتھانگے، دننجیا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، چمارا کاپوگیدرا، شیہان جے سوریا، تھسارا پریرا، جیفری وندرسے، نوا کولاسیکرا، بنورا فرنینڈو، چتورانگا ڈی سلوا اور ملندا سری وردانا شامل ہیں