ٹور ڈی سائیکل ‘اٹھارہویں مرحلے میں رومین بارڈٹ نے کامیابی حاصل کرلی

جمعہ 24 جولائی 2015 12:00

ٹور ڈی سائیکل ‘اٹھارہویں مرحلے میں رومین بارڈٹ نے کامیابی حاصل کرلی

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) ٹور ڈی سائیکل ریس کے اٹھارہویں مرحلے میں فرانس کے رومین بارڈٹ نے کامیابی حاصل کر لی ‘ ریس میں برطانیہ کے کرس فروم مجموعی طور پر بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے اٹھارہویں مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ‘رائیڈرز نیشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں سے خوب داد سمیٹی ‘ سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور لگایا ۔

فرانس کے سائیکلسٹ رومین بارڈٹ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس کی اٹھارہویں سٹیج پر قبضہ جمایا ۔ انہوں نے 186 کلومیٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے تین منٹ اور چالیس سیکنڈز میں عبور کیا ۔ برطانیہ کے کرس فروم بدستور مجموعی طور پر ریس میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ۔