میدان میں نازی نشان بنانے پر کروشیا پر جرمانہ کردیا گیا

جمعہ 24 جولائی 2015 12:06

میدان میں نازی نشان بنانے پر کروشیا پر جرمانہ کردیا گیا

سپلٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)کروشیا شہر سپلٹ میں یورو 2016 کیلئے کوالیفائنگ راوٴنڈ کے ایک میچ سے پہلے میدان پر نازیوں کا نشان سواستیکا بنانے پر کروشیا کی ٹیم پر جرمانے کے طور پر اس کا ایک پوائنٹ کم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

12 جولائی کو کوالیفائنگ راوٴنڈ کے گروپ ایچ کے میچ میں اٹلی اور کروشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھایوئیفا کی جانب کروشین فٹبال فیڈریشن پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور انھیں حکم دیا ہے وہ اگلے دو میچ خالی سٹیڈیم میں کھیلیں سپلٹ کو کوالیفائنگ راوٴنڈ کے میچوں کی میزبانی سے بھی محروم کردیا گیا۔

دوسری جانب کروشین فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا یہ واقعہ ایک تخریب کارانہ عمل تھا اور وہ اپیل کر سکتا ہے۔