ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 24 جولائی 2015 12:06

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ڈبلن میں آمنے سامنے ہوں گی سکاٹ لینڈ نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے براہ راست سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ ہانگ کانگ نے پہلے کوالیفائنگ پلے آف میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں اسی میدان میں نبرد آزما ہوں گی۔ میزبان ٹیم آئرلینڈ نے بھی گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی براہ راست سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہالینڈ نے دوسرے کوالیفائنگ پلے آف میں نمیبیا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔