قطرایئرویز نے سیالکوٹ اورفیصل آباد کیلئے فضائی سروس شروع کردی

جمعہ 24 جولائی 2015 12:33

قطرایئرویز نے سیالکوٹ اورفیصل آباد کیلئے فضائی سروس شروع کردی

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) قطرایئرویز نے پاکستان کے مزید دوشہروں سیالکوٹ اورفیصل آباد کیلئے فضائی سروس شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اجاری اعلامیہ کے مطابق قطر ایئرویز ہفتہ میں سیالکوٹ کیلئے 4 جبکہ فیصل آباد کیلئے ہفتہ میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس سے پہلے قطر ایئر ویز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے فضائی سروس فراہم کررہی ہے۔ دو مزید شہروں کی شمولیت سے کمپنی کی فضائی سروس کا دائرکار ملک کے 6 شہروں تک پھیل چکا ہے جبکہ آئندہ ماہ 2اگست سے قطر ایئرویز ملتان کیلئے بھی اپنی سروس شروع کردے گی۔