ضوابط کی خلاف ورزی ، سری لنکن بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل

جمعہ 24 جولائی 2015 12:49

ضوابط کی خلاف ورزی ، سری لنکن بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) بیڈ منٹن کی عالمی تنظیم نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر آئی لینڈز کی رکنیت معطل کر دی ہے جس کے بعد لنکن شٹلر کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن کی ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے جس کے بعد سری لنکن بیڈ منٹن ٹیمیں اب کسی عالمی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

انٹرنیشنل تنظیم کے ضابطے کے مطابق کسی بھی ملک کی باڈی حکومتی مداخلت سے پاک ہو گی لیکن سری لنکا میں ایسا نہیں تھا۔ عالمی تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ سری لنکن بیڈ منٹن ایسوسی کے ساتھ 18 ماہ تک جاری خط وکتابت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیڈ منٹن ضابطوں کو پورا کئے جانے تک سری لنکن ایسوسی ایشن معطل رہے گی ۔