لاہور ہائی کورٹ نے فٹبال فیڈریشن باڈل کو تحلیل کر دیا‘دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم

جمعہ 24 جولائی 2015 13:16

لاہور ہائی کورٹ نے فٹبال فیڈریشن باڈل کو تحلیل کر دیا‘دوبارہ انتخابات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے فیصل صالح حیات کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ارشد خان لودھی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فیصل صالح حیات نے حکم امتناعی کے باوجود فیڈریشن کے انتخابات کروائے جو عدالت کی توہین کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے موقف سننے کے بعد انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا اور ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا تحریری حکم جاری کر دیااورانتخابات کیلئے جسٹس (ر) اسد منیرکو کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

یاد رہے عدالت نے سابق صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :