شکاگو،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے آئی سی ایس یوتھ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 24 جولائی 2015 13:17

شکاگو،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے آئی سی ایس یوتھ کپ میں دوسری ..

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)امریکا کے شہر شکاگو میں ہونے والے کے آئی سی ایس یوتھ کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

شکاگو کے آئی اسی ایس یوتھ کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے گروپ میں تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال انڈر 16 ٹیم ٹورنامنٹ کے گروپ روڈ میں شامل تھی۔پاکستانی ٹیم نے گورپ میچز میں جی ایف سی مستنگز اور وآر بی یوناٰئٹیڈ کو شکست دی جبکہ اسے کوسٹا ریکا انڈر 16 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔