جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جمعہ 24 جولائی 2015 13:17

جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹر ڈی ویلئیرز بیٹے کے باپ بن گئے ، عظیم بلے باز نے بیٹے کا نام بھی اے بی رکھ دیا۔ جوہانسبرگ جنوبی افریقن کرکٹر اے بی ڈی ویلئیرز بیٹے کے باپ بن گئے ، ان کی اہلیہ ڈنیلا نے گزشتہ روز اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

بچے کی پیدائش پر سٹار پلیئر کو نہ صرف ساوٴتھ افریقہ بلکہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔ بچے کی پیدائش کے باعث ڈی ویلئیرز بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بن سکے اور صرف مختصر فارمیٹ کی سیریز کھیل کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ خوشی کے اس موقع پر مایہ ناز بیٹسمین نے اپنے بیٹے کا نام بھی اے بی رکھ دیا۔

متعلقہ عنوان :