گولڈ کپ فٹبال ، جمیکا نے امریکہ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 24 جولائی 2015 13:18

گولڈ کپ فٹبال ، جمیکا نے امریکہ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) امریکہ میں جاری گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جمیکا نے امریکہ کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جمیکا اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جمیکا کی چھوٹی ٹیم نے میزبان ٹیم کیخلاف شاندار پرفارمنس دی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ چھوٹی ٹیم نے امریکہ کی بڑی ٹیم کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم نے اس جیت کے بعد ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا ہے۔