پاکستان اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے‘امریکی تحقیقی ادارہ

جمعہ 24 جولائی 2015 14:27

پاکستان اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں پانچویں نمبر ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) امریکی تحقیقی ادارے نے پاکستانیوں کو اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کی فہرست میں میں پانچویں نمبرپر ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں قائم امریکی ادارے پی ای ڈبلیو ریسرچ سینٹر نے اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کے حوالہ سے سروے کیا جس کے مطابق اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے مگر 51 فیصد عوام ملکی معاشی صورتحال پر غیر مطمیئن جبکہ 47 فیصد مطمئن ہیں، پاکستان کی51 فیصدعوام اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے پر امید جبکہ 27 فیصد ناامید ہیں۔

پاکستان میں اچھے مستقبل کی امید رکھنے والوں کی شرح میں پچھلے سال دس فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2014 میں یہ شرح37 فیصد جبکہ 2015 میں بڑھ کر 47 فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت ، نائیجیریا ، ارجنٹائن اور سپین اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :