سابق پاکستانی کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس 68 برس کے ہوگئے

جمعہ 24 جولائی 2015 14:29

سابق پاکستانی کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس 68 برس کے ہوگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، کرکٹ لیجنڈ اپنی منفرد بلے بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں ۔ فخر پاکستان اور آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس 24 جولائی 1947ء کو شہر اقبال سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ ظہیر عباس کو اعلی کارکردگی کی بدولت آ ئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے باعث فخر بات ہے ۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 24 اکتوبر 1969ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 31 اگست 1974ء کو کیا ۔ ظہیر عباس 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ انہوں نے 78 میچوں میں44 کی اوسط سے 5062 رنز سکور کیے جبکہ 62 ون ڈے میچوں میں 47 کی اوسط سے 2572 رنز بنا چکے ہیں ۔ وہ 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھنے والے واحد ایشیائی بلے باز ہیں ۔