پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانیوالی سیریزکے پہلے چارمیچوں میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے

جمعہ 24 جولائی 2015 14:41

پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانیوالی سیریزکے پہلے چارمیچوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانیوالی سیریزکے پہلے چارمیچوں میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے۔ محمدحفیظ نے سب سے زیادہ رنزبنائے انہوں نے4میچوں کی4اننگزمیں59کی اوسط سے236رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور103رنزہے۔دوسرے نمبرپراحمدشہزادنے4میچوں کی4اننگزمیں49.50کی اوسط سے198رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور95رنزہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے4میچوں کی4اننگزمیں45.50کی اوسط سے182رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور79رنزہے۔چوتھے نمبرپرشعیب ملک نے4میچوں کی3اننگزمیں177کی اوسط سے177رنزبنائے جن میں2 نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور55رنزناٹ آوٴٹ ہے وہ سری لنکاکے خلاف تینوں اننگزمیں ناٹ آوٴٹ رہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے لاہیروتھریما نے4میچوں کی4اننگزمیں43.25کی اوسط سے173رنزبنائے جن میں2 نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90رنز ہے۔