راولپنڈی : ماڈل ایان علی ضمانت کے بعد ملک نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروا چکی ہیں، تاہم درخواست دائر کی جا سکتی ہے، ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جولائی 2015 15:02

راولپنڈی : ماڈل ایان علی ضمانت کے بعد ملک نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروا ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میری موکلہ ضمانت پر ہیں . ماڈل ایان علی نے درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران یہ عہد کیا تھا کہ وہ ضمانت کے بعد ملک چھعڑ کر نہیں جائیں گی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی لیکن موکلہ کی جانب سے بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی جا سکتی ہے یہ ایان علی کا قانونی حق ہے، جس کی قانون میں گنجائش بھی موجود ہے. انہوں نے بتایا کہ درخواست دائر کرنے کے بعد عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے.