موٹر وے پر سالٹ رینج میں ٹریفک حادثہ ‘ دو افراد جاں بحق ‘ایک شخص زخمی

جمعہ 24 جولائی 2015 15:11

موٹر وے پر سالٹ رینج میں ٹریفک حادثہ ‘ دو افراد جاں بحق ‘ایک شخص زخمی

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) موٹر وے پرللہ انٹرچینج کے قریب سالٹ رینج میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پنڈ دادن کے قریب موٹر وے پر سالٹ رینج میں سمینٹ سے لوڈ ٹریلر بریک فیل ہوجانے کے باعث آگے جانے والے کنٹینر سے ٹکرا گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیاحادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :