ماہ نور کو بہتر ین پر فارمنس پر ڈائر یکٹرنے1لاکھ روپے انعام دیدیا

جمعہ 24 جولائی 2015 15:20

ماہ نور کو بہتر ین پر فارمنس پر ڈائر یکٹرنے1لاکھ روپے انعام دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) فلم سٹار ماہ نور کو اسٹیج ڈرامہ ”ناٹی نمبر ون“میں بہتر ین پر فارمنس پر ڈائر یکٹرنے1لاکھ روپے انعام دیدیا جبکہ کا میڈی کے بے تاج بادشاہ نسیم وکی نے ادکارہ کو بہتر ین پر فارمنس پر شاباش بھی دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار ماہ نور لاہور کے نازتھیٹر میں اداکارہ نگار چوہدری ‘شیبا رانی اور سارہ خان سمیت دیگر اداکارؤں کے ہمراہ عید کے دن سے ڈرامہ میں پر فارم کر رہی ہیں اور شائقین کی جانب سے انکی پر فارمنس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ڈرامہ کی کا میابی اور بہتر ین پر فارمنس پر ڈرامہ ڈائر یکٹر نے اداکارہ ماہ نور کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے اور ماہ نور کے ساتھ پر فارم کر نیوالے نسیم وکی نے بھی ماہ نور کی پر فارمنس کو سراہا ہے ۔