آجکل فلموں سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں‘فلم سٹار ریشم

جمعہ 24 جولائی 2015 15:20

آجکل فلموں سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں‘فلم سٹار ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ آجکل فلموں سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں مگر اسٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈراموں میں جتنا پسند کیا جا رہا ہے وہ بھی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج کل 6ڈراموں کی ریکارڈ نگ میں مصروف ہوں اور اسکے اسکے ساتھ نئے ڈراموں میں کام کر نے کے بھی معاہدے کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میں فلم انڈسڑی سے الگ نہیں ہوئی مگر زیادہ توجہ صرف ٹی وی ڈراموں پر ہی مر کوز ہے ۔