بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر اپنی نئی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

جمعہ 24 جولائی 2015 15:22

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر اپنی نئی فلم میں اپنی آواز کا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر اپنی نئی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں فلم ’عاشقی ٹو‘ سے اپنا کرئیرشروع کر نے والی اداکارہ شردھا کپوراپنی نئی آنے والی فلم “راک آن ٹو” میں ایک بارپھر گلوکاری کے جوہردکھائیں گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کے لئے شردھا کپور اپنا بنایا ہوا گانا گائیں گی جس کے لئے وہ خوب محنت کررہی ہیں۔

شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگانے کے لئے بہت خوش ہیں اورانہیں امید ہے کہ ان کا گانا سب کو بہت پسند آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب انھیں لگتا ہے کہ وہ پہلے سے مزید بہتر گا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل فلم ’ولن‘ اور ’حیدر‘ میں بھی گانا گا چکی ہیں جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔