انڈسٹری کی بحالی کیلئے پرامید ہوں ‘ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی‘ اداکار سعود

جمعہ 24 جولائی 2015 15:23

انڈسٹری کی بحالی کیلئے پرامید ہوں ‘ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) ٹی وی فلم کے اداکار سعود نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پرامید ہوں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری ضرور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ حوصلہ افزاء ہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا۔