ہالی ووڈ فلم ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘ کا ویانا میں پریمیئر

جمعہ 24 جولائی 2015 15:25

ہالی ووڈ فلم ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘ کا ویانا میں پریمیئر

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) آسٹریا کے شہر ویانا میں ہالی وڈ فلم ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘ کا شاندار پریمیئر ہوا ‘ اداکار ٹام کروز نے تقریب میں شرکت کرکے رونق دوبالا کردی ۔

(جاری ہے)

ایکشن، تھرل اور سسپینس سے بھرپور مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘ کا ویانا میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ سخت گرمی کے باوجود اداکار ٹام کروز کے سیکڑوں دیوانے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کئی گھنٹوں سے انتظار میں تھے۔ ریڈ کارپٹ پر مداح اور اسٹارز آپس میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر ٹام کروز نے مداحوں کوآٹو گراف بھی دیے، ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ 30جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔