دریائے سندھ نے سیکڑوں دیہات اجاڑ دیئے، راجن پور، میانوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گئے
جمعہ 24 جولائی 2015 15:46
میانوالی / لیہ / گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) دریائے سندھ کے منہ زور پانی نے جنوبی پنجاب اور سندھ کے مزید کئی دیہات ملیامیٹ کر دئیے ، گھوٹکی میں 70 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ، میانوالی اور راجن پور میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں زیر آب آ گئیں، دریائے سندھ کا سیلابی ریلا جہاں سے گزرا ہر شے ملیا میٹ کرتا گیا ، بے رحم موجوں کی زد میں آنے والی سیکڑوں بستیوں اور دیہات کے بے یارو مدد گار مکین بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔
گھوٹکی کے علاقے کچے میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے جس سے 70 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پانی میں محصور ہزاروں افراد نجی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
لیہ میں خوفناک سیلاب نے جہاں ہر طرف تباہی مچا دی وہیں 150 سے زیادہ سکولوں کو بھی بہا کر لے گیا۔سیلاب سے لیہ کا اڑھائی لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ 382 بستیوں کے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
میانوالی کے علاقے محمد شریف والی کے مقام پر بند ٹوٹنے سے بے قابو پانی درجنوں دیہات میں داخل ہوگیا جس سے ہر شے ڈوب گئی ، راجن پور میں بیٹ سوترہ بند ٹوٹ گیا ، پانی قریبی دیہات میں داخل ہوا تو ہر شے ملیامیٹ ہو گئی۔متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.