سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کو بھی ہیرو بنائیں گے

جمعہ 24 جولائی 2015 16:22

سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کو بھی ہیرو بنائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کو بھی ہیرو بنائیں گے۔ سلمان خان نے اپنی فلم ”بجرنگی بھائیجان“ کی ریلیز کے بعد ہدایتکار کبیر خان سے کہا ہے کہ وہ آیوش شرما کو لیکر فلم بنائیں‘ سلمان خان اس فلم کے پرودیوسر ہونگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سلمان خان بالی وڈ میں کئی ہیروز اور ہیروئنز کا کیرئیر بنا چکے ہیں۔