لاہور : غیر آئینی الیکشن کمیشن کے انتخابات آئینی کیسے ہو گئے؟؟ پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جولائی 2015 17:02

لاہور : غیر آئینی الیکشن کمیشن کے انتخابات آئینی کیسے ہو گئے؟؟ پاکستان ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ غیر آئینی الیکشن کمیشن کے انتخابات آئینی کیسے ہو گئے .

(جاری ہے)

انہوں نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرم ہونا اور مجرم کا نہ پکڑا جانا دونوں الگ الگ ایشوز ہیں. رشوت اور چوری کے مال کی کوئی رسید نہیں ہوتی. طاہر القادری نے اپنے بیان میں دریافت کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کب تک آئے گی.