آئی سی سی کے صدر و قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس 68 برس کے ہو گئے

78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ، 62ایک روزہ میچز یں 2572رنز بھی سکور کر چکے ہیں

جمعہ 24 جولائی 2015 17:58

آئی سی سی کے صدر و قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس 68 برس کے ہو گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس 68 برس کے ہو گئے ۔ظہیر عباس 24جولائی 1947ء پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس کو اعلیٰ کارکردگی کی بدولت آ ئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے باعث فخر بات ہے ۔ ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 24 اکتوبر 1969ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 31اگست 1974ء کو کیا ۔ ظہیر عباس 78ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ انہوں نے 78میچوں میں44کی اوسط سے 5062رنز سکور کیے جبکہ 62ون ڈے میچوں میں 47کی اوسط سے 2572رنز بنا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :