عمران خان کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے ارکان نے 8 ماہ کی تنخواہیں واپس نہیں کیں، حکام اسمبلی سیکرٹریٹ
جمعہ 24 جولائی 2015 18:38
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے ابھی تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی 8 ماہ کی تنخواہیں واپس کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو جب اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے کہا کہ ہم نے بھی عمران خان کا یہ بیان پڑھا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان دھرنے کے دوران ایوان سے غیر حاضر رہنے کے عرصے میں 8 ماہ کی لی گئی تنخواہیں واپس کریں گے مگر ابھی تک کسی نے تحریری طور پر یا زبانی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ نہیں کیا جبکہ رابطہ کریں گے تو قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 27 ارکان نے 3 ہفتے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ سے 8 ماہ کی تنخواہیں وصول کی تھیں جن کی مجموعی رقم 2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ میڈیا میں تنقید کے بعد عمران خان نے یہ تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان کیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.