پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا

وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے

جمعہ 24 جولائی 2015 19:46

پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے معاہدے کی رقم کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 جدید آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو چین کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ دفاعی نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے اپریل میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چین سے آبدوزیں خریدنے کا کہا ہے جس کی وزیراعظم نواز شریف نے بھی منظوری دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :