فاسٹ باوَلر وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 20:04

فاسٹ باوَلر وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) فاسٹ باوَلر وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باوَلر وہاب ریاض انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سری لنکا کیخلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سکواڈ میں انہیں شامل کرلیا گیا تھا۔ تاہم اب انجری سے چھٹکارا نہ پانے کے باعث وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ وہاب ریاض کی جگہ نوجوان فاسٹ باوَلر ضیاالحق کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :