فوج میں ڈاکٹروں کی خالی ااسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 24 جولائی 2015 20:07

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) پاکستان آرمی کی جانب سے شارٹ سروس ریگولر کمیشن اور پاکستان ٹیمپرری کمیشن کے ذریعے میجر اور کیپٹن کی مختلف آسامیوں کی بھرتیوں کی رجسٹریشن 10اگست2015 تک جاری رہے گی۔پاکستان آرمی سلیکشن اینڈریکروٹمینٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی میں کیپٹن بحیثیت جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کیلئے ایسے مرد حضرات جنھوں نے ایم بی بی ایس پاس کیا ہے اور جن کی عمر 01نومبر2015 تک 28 سال ہے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

اسی طرح مختلف شعبوں کے لیئے اسپیشلسٹ مرد اورخواتین جو ایم بی بی ایس کے ساتھ ایف سی پی ایس پاس ہیں اور جن کی عمر 01نومبر2015 تک 32سال ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔جبکہ پاکستان ٹیمپرری کمیشن کے ذریعے میجر کی بھرتی کے لئے ایم بی بی ایس کی ڈگری رکھنے والے ایسے مرد امیدوار جن کی عمر 01نومبر2015تک 28 سال ہے درخواست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست2015 مقرر کی گئی ہے۔

ابتدائی ٹیسٹ 13سے 19اگست 2015تک لئے جائیں گے۔ پاکستانی شہریت رکھنے والے خواہشمند امیدواراپنے قریبی آرمی سلیکشن اینڈریکروٹمینٹ سینٹر میں دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں۔ مزید معلومات کے لئے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹرسے رابطہ کریں یا ان کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.ok سے معلومات حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :