سکھرمیں انتظامیہ دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی

نوجوان دن بھر دریائے سندھ میں نہاتے رہے

جمعہ 24 جولائی 2015 20:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) سکھرمیں انتظامیہ دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی، نوجوان دن بھر دریائے سندھ میں نہاتے رہے،کمسن بچے دریائے سندھ کی بپھری ہوئی موجوں میں نہانے میں مصروف رہے ٗانتظامیہ نے نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی تاہم عملدرآمد کیلئے کوئی انتظامات نہ کیے،یہاں سے صرف دو سو میٹر دو ہی پولیس چوکی بھی ہے تاہم اہلکاروں کو بھی کسی کی پروا نہیں،تین روز قبل تین نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :