خود ساختہ نبی نے جماعت کا ایمان دیکھنے کے لیے سانپ کھلا دئیے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 جولائی 2015 21:16

خود ساختہ نبی نے جماعت کا ایمان دیکھنے کے لیے سانپ کھلا دئیے

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2015ء)ایک خود ساختہ اور نام نہاد نبی نے اپنی جماعت کو، اُن کا ایمان دیکھنے کے لیے ،سانپ کھلا دئیے۔جھوٹے نبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیس بک پر پوسٹ کیے ہوئے فوٹوز میں دکھایا گیا ہے کہ پینوئیل منگونی، جو خود کو نبی کہتا ہے، لوگوں کے منہ میں سانپ ڈال رہا ہے۔اس نے دعویٰ کیا ہے کہ خدا نے اس کے کہنے پر سانپوں کو چاکلیٹ میں بدل دیا ہے۔

فیس بک فوٹو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جن کا ایمان کم ہوتا ہے وہ سبزیاں کھاتے ہیں اور جن کا ایمان زیادہ ہوتا ہے وہ ہر چیز کھا جاتے ہیں۔اس نے مزید لکھاکہ سروس کے دوران خدا کے بندے نے سانپوں کو چاکلیٹ میں بدلنے کو کہا اور وہ بدل گئے، لوگوں نے کھایا اور لطف اندوز ہوئے، سب تعریفیں خدا کے لیے۔

(جاری ہے)

فوٹوز میں جو لوگ دکھائے گئے، اُن میں سے کچھ اوندھے پڑے تھے اورکچھ کافی بیمار نظر آ رہے تھے۔

پینوئیل منگونی کا چرچ جنوبی افریقا میں پریٹوریا، سوسہانگووکے مقام پر ہے۔ اسے جانوروں پر تشدد کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا۔ پینوئیل منگونی نے کہا ہے کہ وہ یہ سانپ گھر یا چرچ میں نہیں رکھتا بلکہ ضرورت کے وقت انہیں پکڑتا ہے۔ پینوئیل منگونی نے دعویٰ کیا ہے کہ خدا نے اسے سانپوں کو چاکلیٹ میں بدلنے کی طاقت دی ہے۔ پینوئیل منگونی اس سے پہلے کافی متنازعہ کام کر چکا ہے۔ ایک دفعہ اس نے اپنی جماعت کے کپڑے اتروا کر انہیں زمین پر لیٹنے کا حکم دیا اور ان کے اوپر سے چلنا شروع کر دیا۔اس کا کہنا تھا کہ جنت میں آدم و حوا بغیر کپڑوں کے رہتے تھے اور ایمان کی وجہ سے انہیں پتہ بھی نہیں چلتا تھا کہ وہ بغیر کپڑوں کے ہیں۔