10 سالہ بچی ماں بن گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 جولائی 2015 21:25

10 سالہ بچی ماں بن گئی

برازیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2015ء)جنوب مشرقی برازیل میں ایک 10 سالہ بچی ماں بن گئی۔بچی کو سکول میں پیٹ میں درد ہوا تو اس نے اپنی ٹیچر کو بتایا۔ ٹیچراسے ہسپتال لے گئی تو پتہ چلا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہے اور زچگی کے مرحلے ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر اور وقت سے پہلے پیدائش کے باوجود ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ بچی نے بتایا کہ اس کے سوتیلے باپ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی کا کہنا تھا کہ اس کے سوتیلے باپ نے دھمکی دی تھی ، اگر کسی کو کچھ بتایا تو وہ اس کی ماں اور بھائی کو قتل کر دے گا۔ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ ہم نے لڑکی کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔ ہمیں اس کی حالت کا بالکل اندازہ نہ تھا۔