Live Updates

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ من و عن قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 21:28

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ من و عن قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ من و عن قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شیریں مزاری اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بابر اعوان نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینئر رہنماوَں کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر کسی قسم کی منفی بات نہ کی جائے اور فیصلے کو من و عن قبول کرلیا جائے۔ اس سلسلے میں کل صبح تحریک انصاف کا ایک اور غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہو گا جبکہ عمران خان کل شام 6 بجے پریس کانفرنس کرکے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سےعوام کو اعتماد میں لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :