سونے کی قیمت مزید کمی کے بعد 44ہزار 250روپے فی تولہ ہوگئی

جمعہ 24 جولائی 2015 22:16

سونے کی قیمت مزید کمی کے بعد 44ہزار 250روپے فی تولہ ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں رواں برس اب تک 42 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت عالمی منڈی میں 1100 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جو ستمبر 2011 میں ایک ہزار 895 ڈالر فی اونس تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے ریکارڈ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی واضح کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 4 برسوں میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 25 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آل پاکستان سندھ صراف ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید چاند کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہو کر 44 ہزار 250 روپے فی تولہ ہو گئی ہے تاہم 2015 میں سونے کی قیمت 44 ہزار روپے فی تولہ کے درمیان ہی رہے گی۔