ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھانے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کراچی کو بر طرف کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 10:57

ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھانے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) :متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی کو برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے جاری اعلامیئے کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی کو برطرف کردیا ہے تاہم کیف الوریٰ، عبدالحسیب اور عارف خان ایڈوکیٹ ممبر رہیں گے۔

برطرف کئے گئے اراکین سے کہا گیا ہے کہ وہ نائن زیرو آنے کی زحمت نہ کریں۔

(جاری ہے)

لندن کی رابطہ کمیٹی کے حوالے سے بھی فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام زونز اورسیکٹرز سے تعلق رکھنے والے اراکین سے کہا کہ جو کارکن خود کورابطہ کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل سمجھتے ہوں وہ آج ہی اپنے کوائف نائن زیرو میں جمع کرا دیں تاکہ انٹر ویوز کے بعد نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جا سکے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کارکنوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔