اداکارہ مدھونے اسٹیج ڈرامہ ”مجھے چاند چاہیے “میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی

ہفتہ 25 جولائی 2015 12:04

اداکارہ مدھونے اسٹیج ڈرامہ ”مجھے چاند چاہیے “میں اپنی پرفارمنس سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء )اداکارہ مدھونے فلم ”رضیہ پھنس گئی غنڈو ں میں“کی کامیابی کے بعد الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”مجھے چاند چاہیے “میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ مدھو الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں اور گزشتہ شب جب انہوں نے اسٹیج پر اپنی منفرد آئٹم پیش کی تو ہال میں موجود سینکڑوں ڈرامہ شائقین نے اداکارہ مدھو کو شاندار رقص پر تالیاں بجا کر بھرپور داد دی اور اس دوران کچھ منچلے” رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں “کے نعرے بھی لگاتے رہیں۔

یادر ہے کہ اداکارہ مدھو کی عید الفطر پر پنجابی فلم ”رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں“ ریلیزہوکر کامیابی سے ہمکنا رہوئی ہے۔