Live Updates

سیاسی جہاد کا وقت آ گیا ،تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ‘ ابرار الحق

ہفتہ 25 جولائی 2015 14:41

سیاسی جہاد کا وقت آ گیا ،تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ ..

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جہاد کا وقت آ گیا ہے اور تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی ڈگری بھی چیک کروائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ جنرل انتخابات پر بلدیا تی انتخابات کا بڑا اثر ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور انتخابات میں ٹا نگے والے گھوڑے نہیں بلکہ ریس والے گھوڑوں سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تین ایم پی ایز کو کر پشن پر فارغ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پروفیسر احسن اقبال کی ڈگری بھی چک کروائے انہوں نے پروفیسر کی ڈگری کہاں سے حاصل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات