گھوڑے میں گھوڑا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 25 جولائی 2015 15:06

گھوڑے میں گھوڑا

فلائنگ ہال رائیڈنگ سکول، نارتھ یارکشائر میں ایک گھوڑی نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کی کمرپر سفید رنگ میں گھوڑے کی شکل بنی ہوئی ہے۔7 ہفتوں کے اس گھوڑے کا نام ڈا ونسی ہے جسے ونی کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی پشت پر دل کی طرح کا نشان بھی ہے۔ سکول کی مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھوڑے کے نشان کی وجہ سے اس کا نام ڈاونسی رکھا۔اپنے نشانات کی وجہ سے ڈاونسی مقامی افراد اور میڈیا والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔