پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے استعفے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جولائی 2015 22:07

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کے عہدیداران سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کے دوران دھاندلی روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی الیکشن کمیشن کی نااہلی کو بے نقاب کیا گیا ہے لہذا الیکشن کمیشن کے عہدیداران فوری استعفا دے دیں۔

متعلقہ عنوان :