ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین شپ ، عباس شوکت پہلے رائونڈ میں سرخرو

پیر 27 جولائی 2015 11:19

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین شپ ، عباس شوکت پہلے رائونڈ میں سرخرو

آئند ہوون () ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے عباس شوکت نے یوکرائن کے پوگرے بنیاک کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئیے کوالیفائے کر لیا ہے ۔ ہالینڈ کے شہر آئند ہوون میں جاری والی ورلڈ جونیر سکواش چیمپئین شپ کے پہلے روز 24 مقابلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عباس شوکت نے یوکرائن کے پوگرے بنیاک کو سٹریٹ سیٹس میں 11-4، 11-8 اور 11-7 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ ادھر پاکستان ہی کے اسرار احمد، عاصم خان، احسن ایاز، اور طیب اسلم بلا مقابلہ دوسرے رائونڈ میں داخل ہوگئے ہیں ۔ ایونٹ میں شریک 7 رکنی پاکستانی وفد میں 5 کھلاڑٰی، کوچ اور مینجر شامل ہیں ۔