سیف علی خان کی فلم ”فینٹم“28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 27 جولائی 2015 11:29

سیف علی خان کی فلم ”فینٹم“28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) سیف علی خان کی فلم ”فینٹم“ دہشت گردی کے موضوع پر ہے اور وہ 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’فینٹم‘ کا ٹریلرجاری کرنے کے موقع پر کہنا تھا کہ کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں جن کے ساتھ وہ پہلے بھی فلم ریس میں کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کترینہ بالی ووڈ کی صرف بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ خوبصورت ترین اداکارہ بھی ہیں، وہ جس کسی کی بھی ہمسفر بنیں گی وہ بہت ہی خوش قسمت ہو گا۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ کترینہ اپنی فلموں میں بہترین اداکاری کے لئے بہت محنت کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ اپنی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس طرح کی تھرلر فلمیں کرنا بہت پسند ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے باربی ڈول کترینہ کیف کو فلم انڈسٹری کی بہترین اور خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :