بالی ووڈ فلم ” اوکے کان مانی“ کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاریاں

یہ سوناکشی اور ادیتہ رائے کپور کی پہلی فلم فلم ہوگئی جس میں وہ ایک ساتھ سینما اسکرین پر نظر آئیں گے

پیر 27 جولائی 2015 11:29

بالی ووڈ فلم ” اوکے کان مانی“ کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاریاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار شاد علی جو منی رتنم کی بلاک بسٹر فلم ” اوکے کان مانی“ کا ہندی ریمیک بنانے جارہے ہیں نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو نکال کر سوناکشی سنہا کو فلم کی ہیروئن کے لیے سائن کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاد علی نے دو ماہ قبل عالیہ بھٹ اور ورون دھون کو تامل فلم کے ہندی ری میک کے لیے سائن کیا تھا اور اب انھوں نے نہ صرف عالیہ بھٹ بلکہ فلم کے ہیرو ورون دھون کو بھی تبدیل کردیا۔

اس سلسلہ میں زرائع کا کہنا ہے کہ ادیتہ رائے کپور شاد علی کی فلم میں ہیرو کاکر دار نبھائیں گے اور یہ سوناکشی اور ادیتہ رائے کپور کی پہلی فلم فلم ہوگئی جس میں وہ ایک ساتھ سینما اسکرین پر نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکار شاد علی نے عالیہ بھٹ کی جگہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ کو اس کی دوسری فلموں میں مصروفیات کی بنا پر کاسٹ سے الگ کیا جب کہ ورون دھون کی تبدیلی کا پہلے سے ہی سوچ رکھا تھا اب فلم کی مرکزی کاسٹ مکمل طور پر تبدیل کردی گئی ہے اور جلد ہی اس کے شوٹنگ شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سوناکشی سنہا کی فلم ”آکیرا“ جو 2011 میں ریلیز ہونیوالے مشہور تامل فلم ”منا گرو“ کا ریمیک ہے کو عکسبندی آخری مراحل میں داخ ہوگئی ہے ۔ اے آر مرگادوس کی ہدایتکاری اور فاکس اسٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم میں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی کام کررہے ہیں اور اسے رواں برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :