رنبیر کپور کی بے رخی نے کترینہ کیف کو مایوس کر دیا

گزشتہ سال سولہ جولائی کو دونوں کی منگنی ہوئی اب شادی کی تیاریاں ہیں لیکن لگتا ہے رنبیر کپور بدل گئے آئندہ کئی سال تک میرا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے‘ پرستاروں کو طویل انتظار کرنا پڑے گا‘کترینہ کیف

پیر 27 جولائی 2015 11:29

رنبیر کپور کی بے رخی نے کترینہ کیف کو مایوس کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) رنبیر کپور کی بے رخی نے کترینہ کیف کو مایوس کر دیا ہے۔ بالی وڈ کی باربی ڈول کہتی ہیں کہ ان کی نہ تو کسی سے منگنی ہوئی ہے اورنہ ہی وہ کسی سے شادی کر رہی ہیں۔سولہ جولائی کترینہ کیف کی سالگرہ کا دن تھا۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ پچھلے سال ٹھیک اس دن رنبیر اور کترینہ کیف نے منگنی کی اور اب شادی کی تیاریاں ہیں لیکن لگتا ہے کہ رنبیر کپور بدل گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کترینہ کیف بھی مایوسی کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی کسی سے منگنی نہیں ہوئی، ساری خبریں بے بنیاد ہیں۔ جب ان سے شادی کا پوچھا گیا تو باربی ڈول کا کہنا تھا کہ آئندہ کئی سال تک ان کی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پرستاروں کو طویل انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :