ماڈل ایان علی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی

پیر 27 جولائی 2015 11:39

ماڈل ایان علی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی ماڈل ایان علی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی، کسٹمز عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سوکے ذریعے اسلام آباد پہنچیں ہیں۔ ایان علی کل کسٹمز کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گی۔ ایان علی کو عید الفطر سے ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔