لاہور، گلشن کالونی میں جعلی سول جج گرفتار، پولیس نے گاڑی اور پیڈ قبضہ میں لے لیا

پیر 27 جولائی 2015 11:42

لاہور، گلشن کالونی میں جعلی سول جج گرفتار، پولیس نے گاڑی اور پیڈ قبضہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں پولیس نے جعلی سول جج کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور نیلی بتی والی گاڑی اور پیڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم محمد یونس پتوکی کا رہائشی ہے، اس نے گلشن کالونی میں ایک خاتون کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہو گیا۔ ملزم نے ون فائیو پر کال کی اور خود کو راجن پور کا سول جج ظاہر کیا۔پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یونس نامی شخص مجسٹریٹ نہیں بلکہ جعلساز ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور نیلی بتی والی کالی گاڑی اور پیڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :