قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

پیر 27 جولائی 2015 12:09

قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اورتربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پرسلیکشن کمیٹی نے اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا تھا،مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی، جن میں چودہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ، برونائی شامل ہیں۔